صوابی ، شدت پسندوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں چار شدت پسند مارے گئے ،پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بر آمد کرلیا ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

ہفتہ 1 فروری 2014 14:00

صوابی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) ضلع صوابی کے نواحی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن میں 4 شدت پسند ہلاک ہوگئے ،پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود قبضے میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کو نواحی گاوٴں خان پور میں بڑی تعداد میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے علاقے کو سیل کر کے پر علی الصبح سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا اس دوران شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ سے چار شدت پسند مارے گئے۔

شدت پسندوں کے درجنوں ساتھیوں نے مورچہ بند ہو کر پولیس سے مقابلہ شروع کر دیا۔ پولیس نے مارے گئے شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ ڈی پی او کے مطابق ضلع بھر کی پولیس شدت پسندوں کی سر کوبی کیلئے علاقے میں پہنچ چکی ہے۔ڈی پی او صوابی سجاد خان کے مطابق شدت پسندوں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر صبح پانچ بجے شاہ کولے بانڈہ میں آپریشن شروع کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :