روس کے پہاڑی ریزورٹ سوچی میں سرمائی اولمپکس سات فروری سے شروع ہوں گے ،ٹیموں کی آمد شروع

ہفتہ 1 فروری 2014 13:47

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) روس کے پہاڑی ریزورٹ سوچی میں سرمائی اولمپکس سات فروری سے شروع ہوں گے۔جس میں شرکت کیلئے ٹیمیں سوچی پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یوایس اولمپک کمیٹی پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ سوچی میں ونٹراولمپک گیمز کی تاریخ کا سب سے بڑا دستہ شریک ہوگا۔ سوچی گیمز میں امریکا کا دوسوتیس رکنی دستہ شرکت کریگا امریکی ایتھلیٹ پندرہ کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

دستے میں 106 ویمنز اور 125 مینز ایتھیلٹس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے 106 ایتھلیٹس وینکوور گیمز میں بھی شرکت کر چکے ہیں سب سے پہلے ٹریک رنر لولا جونزآئیں۔جو لورین ولیمز کے ساتھ ہرڈلز ریس میں حصہ لیں گی۔ دونوں ایتھلیٹس ونٹراورسمر دونوں اولمپکس میں حصہ لے چکی ہیں۔اسپیڈاسکیٹر شانی ڈیوس 2006اور 10 میں ایک ہزارمیٹرز کا گولڈ میڈل جیت چکے ہیں اور اس بار میڈلز کی ہیٹ ٹرک کرنا چاہتے ہیں۔ برٹش اور سلوانیا کے دستے بھی روس پہنچ گئے برطانوی ایتھلیٹ سوچی میں ریکارڈ میڈلز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔سلوینیا نے ونٹر گیمز میں چھ تمغے حاصل کئے ہیں۔ جن میں سے دوسلور میڈل الپائن اسکیئر ٹینامازے نے وینکوور میں دوجیتے تھے۔ ٹینا اس بار اپنے ملک کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :