پاکستان کرکٹ بورڈ کو آٹھ سالوں میں تقریباً 58 ملین سے 60 ملین ڈالر کی ادائیگی کی گئی

ہفتہ 1 فروری 2014 13:46

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کو آٹھ سالوں میں تقریباً 58 ملین سے 60 ملین ڈالر کی ادائیگی کی گئی،2011کے ورلڈ کپ کے میچوں کی منتقلی کی تلافی کی مد میں15ملین ڈالر کی رقم اسکے علاوہ ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حالیہ آٹھ سالوں میں منعقدہ میچوں میں اس کے حصے کے تقریباً 58 ملین سے 60 ملین ڈالر کی ادائیگی کی گئی اس میں وہ رقم شامل نہیں جوسیکورٹی وجوہات کی بناء 2011 کے ورلڈ کپ کے میچوں کی منتقلی کی تلافی میں پاکستان کو ادا کی گئی اس مد میں پی سی بی نے15ملین ڈالر آئی سی سی حاصل کیے تھے۔

موجودہ بگ تھری ڈرافٹ میں پاکستان کا آئی سی سی کی آمدنی کے شیئر میں اضافہ تھا جو آئندہ آئی سی سی کے 2015سے2023کے درمیان منعقدہ میچز میں اسے اپنے شیئرز میں ملتے۔اگر پاکستان نظر ثانی مسودہ کی حمایت کرتا تو پاکستان کا حصہ ایک سو ملین ڈالر سے تجاوز کر جاتارپورٹ کے مطابق دبئی میں منعقد آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے موقع کے دوران پی سی بی حکام کو بتا دیا گیا تھا کہ انہیں نظر ثانی ڈرافٹ کی حمایت کرنے سے کافی آمدنی ہو سکتی ہے۔