گلوکارہ فریحہ پرویز کل اپنی 44ویں سالگرہ منائیں گی

ہفتہ 1 فروری 2014 13:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) گلوکارہ فریحہ پرویز ( اتوار ) کو اپنی 44ویں سالگرہ منائیں گی ۔ فریحہ پرویز 2فروری 1970ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز اداکاری سے کیا ۔

(جاری ہے)

ان کی دو خالہ اور دو کزن بھی پی ٹی وی پر اداکاری کرتے رہے ۔ فریحہ پرویز کو شروع سے ہی گلوکاری سے لگاؤ تھا اور چند ڈراموں میں اداکاری کرنے کے بعد انہوں نے مستقل طور گلوکاری کو اپنا پیشہ بنا لیا جس میں وہ کامیاب رہیں ۔ فریحہ پرویز ( اتوار ) اپنی 44سالگرہ کا کیک لاہور میں کاٹیں گی ۔

متعلقہ عنوان :