بہت جلد اپنے پرستاروں کو سرپرائز دوں گی‘ لیلیٰ

ہفتہ 1 فروری 2014 13:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے بہت جلد اپنے پرستاروں کو سر پرائز دوں گی ،کراچی میں اپنے دوستوں کے ساتھ خوب ہلہ گلہ کیا ہے اور اس طرح کے لمحات زندگی کا حسین تحفہ ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

گفتگوکرتے ہوئے لیلیٰ نے کہا کہ خوش رہنے کی کوشش کرتی ہوں اور دوسروں کے لئے بھی اسی طرح کی خواہشات رکھتی ہوں ۔ اداکارہ نے کہا کہ بہت جلد اپنے پرستاروں کو ایک سر پرائز دوں گی ۔ انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ابھی بتا دیا تو پھر سرپرائز تو نہیں رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :