پیسکو نے وزیراطلاعات خیبرپختون خوا کے حلقے میں 590 گھریلو کنیکشن منقطع کردیئے
ہفتہ 1 فروری 2014 13:09
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) پیسکو حکام نے خیبر پختون خوا کے وزیراطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان کے حلقے میں واجبات کی عدم ادائیگی کے 590 گھریلو کنیکشنز کے باعث منقطع کر دیئے ہیں۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کے حلقے بڈھ بیر کے 590 گھریلو کنیکشنز واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کر دیئے گئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان کے حلقے بڈھ بیر پر 2 کروڑ 79 لاکھ 36 ہزار واجب الادا ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے گزشتہ ماہ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور خصوصا شاہ فرمان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے حلقے میں بجلی کی چوری 90 فیصد تک ہے اور وہ حکومت کا ساتھ دینے کے بجائے بجلی چوروں کے ساتھ مل کر پیسکو حکام کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.