شام نے معاہدوں پرعمل درآمد نہ کیا تو فوجی کارروائی کرسکتے ہیں،جان کیری

ہفتہ 1 فروری 2014 12:07

شام نے معاہدوں پرعمل درآمد نہ کیا تو فوجی کارروائی کرسکتے ہیں،جان کیری

جرمنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے شامی حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے بین الاقعامی معاہدے کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سنگین تنائج کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برلن میں جرمن چانسلرانجیلا مرکل کے ہمراہ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ شامی صدر بشار الاسد کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں، وہ شامی صدر کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ امریکا اور روس کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ خلاف ورزی کی صورت میں معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سپرد کر دیا جائے گا اور سلامتی کونسل کے باب 7 کے مطابق معاہدے پر عمل درآمد کے لئے پابندیاں اور فوجی طاقت کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا ہر روز انسانی تباہی دیکھ رہی ہے، شام کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنی چاہیئے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے شام میں صلح کار نے بھی شامی حکومت کو جینیوا میں ہونے والے دوسری کانفرنس کی ناکامی کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا ہے شامی حکومت ملک میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لئ سنجیدہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :