بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

ہفتہ 1 فروری 2014 12:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء)بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے ۔مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف نے یہاں کی خوبصورتی کو اور بڑھا دیا ہے۔گوجرہ میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔مالاکنڈ ڈویژن کے علاقوں چترال اور شانگلہ کے پہاڑوں پربرفباری سے سردی اوربڑھ گئی ہے۔

گرم گرم سوپ ،یخنی اور خشک میوہ جات کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں غذراور ہنزہ نگر کے پہاڑوں میں ہر طرف برف ہی برف ہے۔پنجاب کے بیشتر علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا راج رہتا ہے۔گوجرہ کے جھنگ روڈ پر دھند کے باعث بس الٹنے سے خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں گہریبادل چھائے ہوئے ہیں۔۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج بلوچستان ،خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب اور کشمیر کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان اورکل سے مری، گلیات اور وادی نیلم سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کی توقع ہے۔