سندھ و پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں درخواست کی سماعت 6 فروری کو ہوگی

ہفتہ 1 فروری 2014 11:55

سندھ و پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں درخواست کی سماعت 6 فروری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی ہدایات سے متعلق درخواست کی سماعت 6 فروری کو ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی ہدایات کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے لئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے، کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کی سربراہی چیف جسٹس تصدق حسین گیلانی کریں گے جبکہ سماعت 6 فروری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پرانا شیڈول منسوخ کردیا گیا ہے اس لئے عدالت عظمیٰ نئے شیڈول کے لئے ہدایات جاری کرے۔