Live Updates

آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کیلئے اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ بھجوادیا ،تحفہ وزیر اعظم نواز شریف کے ذریعے بھجوایا گیا ہے ، شہباز چھوٹے بھائی ہیں کوئی اختلاف نہیں‘ سابق صدر

جمعہ 31 جنوری 2014 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) سابق صدر مملکت وپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے لئے اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ بھجوایا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے تھرپارکر میں تھر کوئلہ بلاک II کوئلہ مائننگ اینڈ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر آصف علی زرداری کی طرف سے نواز شریف کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ دیا گیا جبکہ آصف علی زرداری نے نواز شریف کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے لئے بھی اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ بھجوایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف چھوٹے بھائی ہیں ان سے کوئی اختلاف نہیں ۔ ملک کی ترقی کے لئے سیاسی قیاد ت کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات