پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمد اصغر نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی ، عدالت میرے موکل کی ذہنی بیماری سے متعلق کافی ثبوت پر غور کرنے میں ناکام رہی ،وکیل دفاع

جمعہ 31 جنوری 2014 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) توہین رسالت پر سزائے موت پانے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمد اصغرنے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی ،پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے وکلا نے جمعہ کو سزا کے خلاف اپیل دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ عدالت ان کی ذہنی بیماری سے متعلق کافی ثبوت پر غور کرنے میں ناکام رہی ہے،بعد ازاں فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق محمد اصغر کے وکیل نے کہا کہ درخواست لاہور ہائی کورٹ میں جرم اور سزائے موت کیخلاف دائر کی گئی ، انہوں نے کہاکہ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے قانون کے مطابق ذہنی بیماری میں مبتلا ملزم کو ضروری تحفظ مہیا نہیں کیا گیا ہے،اپیل میں مزید کہا گیا کہ برطانیہ سے ملزم کے ذہنی عارضے سے متعلق بہت ذیادہ معلومات فراہم کرنے اور عدالت سے بار بار رجوع کرنے کے باوجود بھی عدالت نے ان پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی ۔