ڈیرہ اسماعیل خان ، موٹرسائیکل رکشہ ٹرک کی زد میں آگیا ، پانچ افراد جاں بحق

جمعہ 31 جنوری 2014 22:13

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء)ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹرسائیکل رکشہ ٹرک کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ ڈیرہ اسماعیل خان میں یونی ورسٹی روڈ پر قریشی موڑ پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔موٹرسائیکل رکشے اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رکشہ سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنیوالوں میں رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔ حادثے میں زخمی ہونیوالے دو افراد کو ڈی ایس کیوہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔