سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے باعث ایل پی جی کے استعمال میں اضافہ ،مانگ پوری کرنے کیلئے موبائل ایل پی جی اسٹیشنز میدان میں آگئے

جمعہ 31 جنوری 2014 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے باعث ایل پی جی کے استعمال میں اضافہ ہوگیا، مانگ پوری کرنے کیلئے موبائل ایل پی جی اسٹیشنز میدان میں آگئے۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں دس دسمبر سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل ہے جو مارچ سے پہلے کھلنے کی امید نہیں، صارفین نے سی این جی کی بجائے ایل پی جی کا استعمال شروع کردیا ہے جس کے باعث مائع گیس کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔ مانگ کو پورا کرنے کیلئے سلنڈرز کے ساتھ ساتھ موبائل کنٹینرز کے ذریعے ایل پی جی فراہم کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایل پی جی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر شہر میں مائع گیس کے اسٹیشنز بھی جلد نظر آنے کے امکانات ہیں ۔