آواران میں ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ،4ایف سی اہلکار جاں بحق،تین شدید زخمی

جمعہ 31 جنوری 2014 20:51

آواران/اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) آواران میں ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ،4ایف سی اہلکار جاں بحق،تین شدید زخمی ،جاں بحق اور زخمیوں کو بیلہ منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بلوچستان کے ضلع آواران کے نواحی علاقے جھاؤسے فرنٹیرکور(ایف سی) کی گاڑیوں کا کانوائے گزر رہا تھاکہ سڑک کناربچھائی گئی بارودی سرنگ سے ایک گاڑی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی،اور گاڑی میں سوار چاراہلکارشفیق الرحمن،خوشحال دین،خورشیداور رجب علی موقع پرہی جاں بحق گئے جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے جاں بحق اورزخمی ہونے والے اہلکاروں کوفوری طور پر ایف سی کیمپ بیلہ منتقل کردیاگیاجہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ایدھی کی ایمبولینسز میں کراچی منتقل کردیاگیاذرائع کے مطابق ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد نامعلوم افراد نے ایف سی کے قافلے پر بھاری اور جدید ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی گئی بعدازاں ایف سی نے علاقے کو گھیرے سرچ آپریشن شروع کردیاتاہم آخری اطلاعات کے مطابق کوئی گرفتار ی عمل میں نہ آسکی۔

متعلقہ عنوان :