گورنر یاسین انور نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا ،اسٹیٹ بینک کی وضاحت

جمعہ 31 جنوری 2014 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) گورنر یاسین انور کے اسٹیٹ بینک سے مستعفی ہونے کی وجوہات کے بارے میں کئی میڈیا رپورٹوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ہم اس بات کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ گورنر یاسین انور نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفا دیا ہے جن کا تعلق ان کے خاندان سے ہے، خاص طور پر اس حادثے کے حوالے سے جس میں ان کے بیرون ملک زیر تعلیم صاحبزادے کو بدقسمتی سے سر میں زخم لگا۔ جناب یاسین انور کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں سات سال تک ڈپٹی گورنر اور گورنر کے عہدے پر اس ممتاز ادارے میں خدمات انجام دینا باعث افتخار ہے۔

متعلقہ عنوان :