لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان ، ایل ایس ای 25 انڈیکس4.30پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5137.34 پربندہوا

جمعہ 31 جنوری 2014 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس4.30پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5137.34 پربندہوا ۔ مجموعی طور پر121 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔36کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،15کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ70کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میں کل54لاکھ65 ہزار400حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب رائٹ1 کے29 لاکھ63ہزار500حصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے9 لاکھ85 ہزار500حِصص۔جبکہ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈکے3 لاکھ39ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ آئی جی آئی انشورنس لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت 10.68روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.42 روپے کم ہو گئی۔