میجر عامر نے طالبان گروپوں سے مذاکرات کیلئے مولانا عبد العزیز اور سابق رکن اسمبلی شاہ عبد العزیز سے رابطہ کر لیا

جمعہ 31 جنوری 2014 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) وزیراعظم کی طالبان سے مذاکرات کے لیے تشکیل دی گئی چاررکنی کمیٹی کے اہم رکن میجر عامرنے طالبان گروپوں سے مذاکرات کے لیے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز اوررکن قومی اسمبلی شاہ عبدالعزیزسے رابطہ کرلیا،ذرائع کے مطابق ایک سیاسی جماعت کے باخبر سینیٹر نے بھی ان رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مذاکرات کے لیے میجر عامر کے طالبان کے حامیوں سے رابطے ہورہے ہیں، ذرائع کے مطابق حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے رکن میجر عامر نے لال مسجد واقعہ کے اہم کردار مولانا عبدا لعزیز سے ان کی رہائشگاہ پر گزشتہ روز ملاقات کی اورانہیں طالبان سے مذاکرات کے لیے تعاون کی اپیل کی ، ذرائع کا یہ بھی کہناتھا کہ میجر عامر نے طالبان گروپوں سے رابطے کرنے کیلئے سابق رکن قومی اسمبلی شاہ عبد العزیز سے بھی رابطہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :