وزارت پانی و بجلی نے قائمہ کمیٹی سینیٹ کے نوٹس لینے پر نیلم جہلم سے گوجرانوالہ تک ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا ٹینڈر منسوخ کر دیا

جمعہ 31 جنوری 2014 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) وزارت پانی و بجلی نے قائمہ کمیٹی سینیٹ کے نوٹس لینے پر نیلم جہلم سے گوجرانوالہ تک ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا ٹینڈر منسوخ کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس منصوبہ میں چین اور ایران کی دو کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی تھی ایرانی کمپنی نے 11 ارب روپے جبکہ چینی کمپنی نے 13 ارب روپے کا ٹینڈر پیش کیا ۔ تاہم ایرانی کمپنی بنک گارنٹی نہ پیش کر سکی جس پر چینی کمپنی 13 ارب روپے والی پیشکش کو بڑھا کر 23 ارب روپے لاگت تک لے گئی۔ چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کے نوٹس لینے پر وزارت پانی و بجلی نے چینی کمینپی کو دیا ٹینڈر غیر شفاف تسلیم کرتے ہوئے دوبارہ نیا ٹینڈر جاری کرنے کے فیصلہ سے چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی کو آگاہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :