اسٹیٹ بینک نے بینکنگ سیکٹر کو 174 ارب95کروڑ روپے فراہم کردیئے

جمعہ 31 جنوری 2014 20:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء)بینکنگ سیکٹرمیں سرمائے کی قلت کا تسلسل جاری اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 174 ارب95کروڑ روپے فراہم کردیئے۔بینکنگ سیکٹرذرائع کے مطابق بینکنگ سیکٹر میں سرمائے کی قلت کاتسلسل جاری ہے جمعہ کو اسٹیٹ بنک کا اوپن مارکیٹ آپریشن سات روز کیلئے 174 ارب 95 کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کے مطابق سرمائے کی فراہمی اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز خرید کر کی گئی۔ سات روز کے لئے خریدے گئے بلز پر شرح منافع 10.05 فیصد سالانہ طے پائی ہے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے سرمایہ کاروں کی جانب سے 264ارب 40کروڑ روپے کی پیشکش فراہم کی گئی تھی جبکہ 174 ارب 95 کروڑ روپے کی پیشکشیں قبول کی گئی۔