سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو سب رجسٹرارز کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا

جمعہ 31 جنوری 2014 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو سب رجسٹرارز کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا ۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ظفر راجپوت پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست گزار موسیٰ بلوچ ایڈوکیٹ کی درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساوٴتھ شبیر رند نے پرائیویٹ پراپرٹی کے سب رجسٹرارز کو این او سی جاری کرنے سے روک دیا ہے ،جو کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے ۔

پرائیویٹ پراپرٹی کی خرید و فروخت اور جائیداد نامے کی منتقلی سب رجسٹرار کا کام ہے ۔ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو اختیار نہیں کہ وہ سب رجسٹرارز کے کام میں رکاوٹ ڈالے ۔عدالت نے صوبے بھر کے ڈپٹی رجسٹرارز کے کام میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست پر 7فروری 2014ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساوٴتھ کو طلب کرلیا

متعلقہ عنوان :