کراچی، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چھ افراد جاں بحق، پولیس نے مشرف کالونی سے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، سٹی کورٹ مال خانے میں دستی بم پھٹنے سے سب انسپکٹر زخمی

جمعہ 31 جنوری 2014 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے مشرف کالونی سے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جبکہ سٹی کورٹ مال خانے میں دستی بم پھٹنے سے سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔سہراب گوٹھ ندی سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی۔ نیوکراچی گودھرا کیمپ بنگالی پاڑہ سے ایک شخص کی تشدد لاش ملی۔

کورنگی انڈسیٹریل ایریا جام صادق پل کے نیچے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ بلدیہ ٹاوٴن سے بھی 27سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی۔ مقتول کے جسم پر گولی بھی لگی ہوئی ہے۔ پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔لکی ٹول پلازہ کے قریب سے ایک شخص کی تشددہ زدہ لاش ملی جس کی فوری طور پر شناخت نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

سٹی کورٹ مال خانے میں دستی بم پھٹنے سے سب انسپکٹر سہراب علی زخمی ہوگیا۔

منگھوپیر سے گذشتہ روز ملنے والی لاش کی شناخت ایم کیو ایم لیاری یونٹ 32کے کارکن عامر کے نام سے ہوگئی۔مشرف کالونی میں پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مشرف کالونی میں کارروائی کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں مں ملوث ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :