حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے انکار
جمعہ 31 جنوری 2014 19:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2014ء)وزارت خزانہ پھر عوام سے ہاتھ کر گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اوگرا کی سفارشات مسترد کرکے خود ساختہ سبسڈی کا اعلان کر دیا۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں تین روپے چار پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے ستائیس پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے چار روپے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں چار روپے اڑتالیس پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی تھی۔
وزارت خزانہ نے پٹرول، ڈیزل اور ایچ او بی سی کی قیمتیں موجود سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق فروری کے دوران پٹرول کی قیمت ایک سو بارہ روپے چھہتر پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک سو سولہ روپے پچہتر پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت ایک سو اکتالیس روپے تئیس پیسے فی لٹر کی سطح پر برقرار رہے گی تاہم مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپیہ چوبیس پیسے فی لٹر کمی کے ساتھ ایک سو چھ روپے چھہتر پیسے اور ایل ڈی او کی قیمت ایک روپیہ دو پیسے کمی کے ساتھ ایک سو روپیہ بائیس پیسے فی لٹر رہے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.