Live Updates

پی ٹی آئی کا ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کیخلاف دھرنا 70ویں روز بھی جاری

جمعہ 31 جنوری 2014 17:42

پی ٹی آئی کا ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کیخلاف دھرنا 70ویں روز بھی جاری

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف دھرناآج 70ویں روز بھی جاری ہے۔ تاہم طورخم کسٹمز حکام نے اعتراف کیا ہے کہ دھرنے کے باوجود رواں ماہ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے مابین45 نیٹو کنٹینرز کی آمد و رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا آج 70ویں روز بھی جاری ہے۔ تاہم طورخم کسٹمز حکام نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ماہ جنوری میں 45 نیٹو کنٹینرز طورخم بارڈر سے گزرچکے ہیں۔ جس میں 11 نیٹو کینٹینرز افغانستان جبکہ 34 افغانستان سے پاکستان آچکے ہیں۔ ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنے کا آغاز نومبر کے آخری ہفتے میں ہوا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات