پرویز مشرف کی علاج کیلئے بیرون جانے کی درخواست مسترد، قابل ضمانت وارنٹ جاری

جمعہ 31 جنوری 2014 17:04

پرویز مشرف کی علاج کیلئے بیرون جانے کی درخواست مسترد، قابل ضمانت وارنٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی علاج کےلئے بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔خصوصی عدالت کا 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ رجسٹرا خصوصی عدالت عبدالغنی سومرو نے پڑھ کر سنایا۔ آج پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمے کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی عدالت نے کی۔

سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل انور منصور کی جانب سے آج سابق صدر کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جس پر پراسیکیوٹر اکرام شیخ نے عدالت سے استدعا کی کہ پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلے کا عدالت کو اختیارنہیں لہذا اسے مد نظر رکھتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ سے متعلق فیصلہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انور منصور کا کہنا تھا کہ انہیں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اکرم شیخ کے اعتراضات پر اعتراض ہے۔

انور منصور نے کہا کہ اکرم شیخ نے اپنے اعتراضات میں امریکی ڈاکٹر کی رائے شامل کی حالاں کہ اس ڈاکٹر نے مریض کا چیک اپ کئے بغیر ہی اپنی رائے دی۔ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی صحت سے متعلق آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :