وزیراعظم نے کمیٹی کو کھلا مینڈیٹ دیا ہے طالبان جہاں چاہیں مذاکرات کیلئے تیار ہیں،عرفان صدیقی
جمعہ 31 جنوری 2014 16:46
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم کردہ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کمیٹی کو کھلا مینڈیٹ دیا ہے اور طالبان جہاں بھی مذاکرات کرنا چاہیں ہم اس کے لئے تیار ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان دونوں مذاکرات کے حامی ہیں اس لئے مذاکراتی کمیٹی چاہتی ہے کہ وقت ضائع کئے بغیر مذاکرات کے عمل تیزی سےآگے بڑھایا جائے، طالبان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے شوری کے اجلاس کے بعد مذاکرات کے لئے قائم کمیٹی کے نام جلد از جلد واضح کردیں تاکہ مذاکرات کا میکینزم طے کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان جہاں مذاکرات کرنا چاہیں گے ان کے لئے مناسب جگہ کا انتظام کیا جائے گا۔(جاری ہے)
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کمیٹی کو کھلا مینڈیٹ دیا ہے اور کمیٹی جب اور جہاں چاہے اپنا اجلاس منعقد کر سکتی ہے، کمیٹی بغیر کسی بیرونی دباؤ کے اپنا کام کرے گی، کمیٹی اگر کسی بھی مرحلے پر محسوس کرتی ہے کہ کسی فرد کی خدمات مذاکراتی مشن کی تکمیل میں معاون ہو سکتی ہیں تو کمیٹی اس شخص سے رابطہ کر کے اس کی خدمات حاصل کر سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے اورمذاکرات کے حوالے سے خیبر پختون خوا حکومت مکمل آن بورڈ ہے۔مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینٹرکا کہنا تھا کہ طالبان اور حکومت دونوں سے کہا ہے کہ مذاکرات کے عمل کے دوران اشتعال انگیز بیانات سے گریز کیا جائے تاکہ مذاکرات کے عمل کو نقصان نہ پہنچے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مذاکرات کے تمام عمل سے میڈیا کو با خبر رکھا جائے گا اور اگر کوئی انتہائی حساس نوعیت کا معاملہ ہے تو اسے کمیٹی باہمی مشورے کے بعد خفیہ رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.