پرویزمشرف کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ایم کیوایم کے شکر گزار ہیں، احمد رضا قصوری

جمعہ 31 جنوری 2014 15:45

پرویزمشرف کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ایم کیوایم کے شکر گزار ہیں، احمد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) : غداری مقدمے میں پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ایم کیو ایم کے شکر گزار ہیں۔کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران احمد رضا قصوری نے کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے رہنماں نے مشکل وقت میں جس طرح پرویز مشرف کے موقف کی حمایت کی اس پر ہم ایم کیو ایم کے شکر گزار ہیں اور آج اس کا اظہار کرنے کیلئے ایم کیو ایم کے مرکز پر آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی آنے کے بعد سب سے پہلے مزار قائد پر حاضری دی اور وہاں گڑ گڑا کر دعا مانگی کہ میرے ملک میں امن اور سلامتی ہو، اللہ تعالی روشنیوں کے شہر اور یہاں کے لوگوں کو آباد کرے۔

(جاری ہے)

احمد رضا قصوری نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی، فرقہ وارانہ فسادات اور تونائی سمیت بہت سے بحرانوں کا سامنا ہے۔ پرویز مشرف نے 40 سال تک پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی۔

انہیں معلوم تھا کہ پاکستان آنے کے بعد انہیں مختلف کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن اس کے باوجود ملک کی محبت اور پاکستان کو بدامنی کی دلدل سے نکالنے کیلئے وہ وطن واپس آئے۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کی رکن نسرین جیل نے آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد کا شکریہ ادا کرتیہوئے کہا کہ آج ہمارے ملک کو محبت، یگانگت اور بھائی چارے کی آج جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں رہی تھی، ہمیں محبت کے فلسلے پر چلتیہوئے تمام مسائل پر قابو پانا ہوگا۔ اس سے قبل ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچنے پر رابطہ کمیٹی کے اراکین نے احمد رضا قصوری کی قیادت میں آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد کا شاندار استقبال کیا اور انہیں گلدستے بھی پیش کئے گئے۔