توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،مفتاح اسماعیل

جمعہ 31 جنوری 2014 15:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء)سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، پاکستان کے پاس 175 ارب میٹرک ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں ،ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ وہ انوار انٹرنیشنل ہولڈنگ کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ منیجر الیگزینڈر رازنسیقی سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس 175 ارب میٹرک ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈانی پاور پراجیکٹ میں سرمایہ کاری موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، کوئلے سے توانائی کی پیداوار کے منصوبے سے صاف ایندھن حاصل ہو گا۔ بجلی کی طلب پوری ہو گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ اس موقع پر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے منیجر نے کمپنی کے منصوبوں اور مہارتوں کے بارے میں چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کو بریفنگ دی۔