وفاقی وزیر برائے سیفران عبد القادر بلوچ سے اقوام متحدہ کے نمائندے کی ملاقات

جمعہ 31 جنوری 2014 15:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے اقوام متحدہ کے نمائندہ ٹیموں اور پاکستان میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے مسٹرنیل رائٹ نے یہاں وزارت سیفران میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران سال 2014ء میں افغان پناہ گزینوں کے لئے ہنگامی منصوبہ بندی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر نے افغانستان میں امن و استحکام پر زور دیا اور کہا کہ افغانستان میں صورتحال مستحکم ہے جو کہ افغان مہاجرین اور اسٹیک ہولڈر کے مفاد میں ہے ملاقات میں اقوام متحدہ کے نمائندے اور یو این ایچ سی آر کے نمائندوں نے افغان مہاجرین کے 2014ء کے منظر نامے اور وطن واپسی کی منصوبہ بندی کے حوالے سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا ۔ ملاقات کے دوران مہمانوں نے وفاقی وزیر کو اقوام متحدہ کی کتاب پیش کی۔

متعلقہ عنوان :