Live Updates

عمران خان سے مذاکراتی ٹیم کے دو ارکان رحیم اللہ یوسفزئی اور رستم شاہ کی ملاقات ، عمران خان نے تجاویز پیش کیں

جمعہ 31 جنوری 2014 15:43

عمران خان سے مذاکراتی ٹیم کے دو ارکان رحیم اللہ یوسفزئی اور رستم شاہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات سے قبل فریقین میں فائر بند ہونی چاہیے ، مذاکراتی عمل کو اوپن اور میڈیا اور عوام کوبا خبر رکھا جائے ،امید ہے بات چیت کے زریعے مسئلہ کا حل نکل آئیگا ۔ جمعہ کو طالبان سے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان رحیم اللہ یوسفزئی اور رستم شاہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی عمران خان نے مذاکراتی ٹیم کو پانچ نکاتی تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

تجاویز میں کہا گیا کہ مذاکراتی عمل سے میڈیا اور عوام کو باخبر رکھا جائے،مذاکراتی عمل کے دشمنوں پر بھی نظر رکھی جائے،تجاویز میں کہا گیا کہ مذاکراتی عمل کو اوپن رکھا جائے ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مذاکرات سے قبل فریقین میں فائر بندی ہونا چاہیے عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں،امید ہے بات چیت کے ذریعے مسئلہ کا حل نکل آئیگا پوری قوم کی امیدیں مذاکراتی ٹیم سے وابستہ ہیں،طالبان سے مذاکرات کا عمل خوش آئندہ ہے۔ عمران خان نے تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات ٹیم کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات