پانچواں ون ڈے، نیوزی لینڈ نے بھارت کو 87 رنز سے ہرادیا

جمعہ 31 جنوری 2014 15:31

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) ملک سے باہر بھارتی ٹیم کی فتح مشکل ہوتی ہے اور نیوزی لینڈ جیسے حریف کے سامنے بھی شکست دھونی کا مقدر بن گئی۔نیوزی لینڈ نے پانچواں اور آخری ون ڈے 87 رنز سے جیت کر سیریز چار صفر سے اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

ویلنگٹن میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،روس ٹیلر نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین اننگز کھیلی ،وہ 102 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے،کین ویلمسن نے 88 رنز اسکور کئے ،نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹ پر 303 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کو شروع سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،78 رنز پر چار وکٹ گرجانے کے بعد بھارتی ٹیم میچ میں واپس نہ آسکی اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 216 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ، ویرات کوہلی 82 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا ۔نیوزی لینڈ نے سیریزچارصفر سے جیت لی ،ایک میچ ٹائی ہوا۔

متعلقہ عنوان :