صوبائی حکومت نے سندھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کیلئے پی آئی اے سے خصوصی طیارہ کرائے پر حاصل کرلیا

جمعہ 31 جنوری 2014 14:52

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) صوبائی حکومت نے سندھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے لیے پی آئی اے سے خصوصی طیارہ کرائے پر حاصل کرلیااس مد میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طیارہ صرف یکم فروری کو سندھ فیسٹیول کی افتتاہی تقریب کیلئے پی آئی اے سے حاصل کیا گیا ہے۔ اس کی منظوری وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے دی ہے۔ ایک دن کے کرائے کی مد میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ چارٹر طیارے کے ذریعے پانچ سو وی آئی پیز، غیر ملکی سفیر اور وزراء کو کراچی سے موئن جو دڑو پہنچایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :