قصور ، جعلی پیر کی 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتار ،مقدمہ درج ، تفتیش شروع کر دی گئی

جمعہ 31 جنوری 2014 14:49

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء)قصور کے نواحی گاؤں میں ایک جعلی پیر نے مبینہ طور پر 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانا بی ڈویژن قصور میں درج ایف آئی آر کے مطابق ایک شخص نے شکایت کی تھی کہ جعلی پیر نے دھوکے سے اس کے بچوں کو اپنے گھر بلایا اور اس کی آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کے شور مچانے پر محلے دار اکٹھے ہو گئے اور انھوں ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے بچی کو طبی معائنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھجوا دیا ملزم نے میڈیا کے سامنے صحت الزام سے انکار کیا ۔