سندھ بیوروکریسی میں اہم عہدوں پر تبادلے وتقرریاں
جمعہ 31 جنوری 2014 14:33
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) حکومت سندھ نے اہم عہدوں پر تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کردیئے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سنیئرممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈپٹی کمشنرجنوبی تبدیل کردئیے گئے۔محکمہ سروسز نے تبادلے و تقرریوں کے نوٹی فکیشن جاری کئے۔
(جاری ہے)
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری عارف احمد خان کا تبادلہ کرکے محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محمد وسیم ایڈیشنل سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات تعینات کیا گیا ہے۔
سینئر آفیسر لالہ فضل الرحمان کو سینئرممبر بورڈ آف ریوینو تعینات جبکہ احمد بخش ناریجو کو سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آفتاب میمن ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن بورڈ آف ریونیو تعینات جبکہ ثاقب سومرو ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن کا اضافی چارج واپس لے سیکریٹری ثقافت تعینات کیا گیا ہے۔حکومت سندھ نے کراچی میں طویل عرصے تک اہم ضلع جنوبی میں تعینات ڈپٹی کمشنر جمال مصطفٰی قاضی کو عہدے سے ہٹاکر محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ڈاکٹر اظہر کو ڈپٹی کمشنر جنوبی تعینات کردیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.