کرکٹ آئرلینڈ نے کرکٹرز کریگ یانگ اور سٹورٹ تھامسن کواے کیٹگری کنٹریکٹ میں شامل کر لیا

جمعہ 31 جنوری 2014 13:29

ڈبلن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) کرکٹ آئرلینڈ نے کرکٹرز کریگ یانگ اور سٹورٹ تھامسن کواے کیٹگری کنٹریکٹ میں شامل کر لیا۔ کرکٹ آئرلینڈ کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق کریگ یانگ اور تھامسن کے علاوہ چار دوسرے کھلاڑیوں کو بھی ترقی دے کر اے کیٹگری کے کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے جن میں کیون اوبرائن، ایلکس کیوسک، جان مونی اور میکس سورنسن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ آئرلینڈ نے مجموعی طور پر 24 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے، بی کیٹگری میں ولیم پورٹر فیلڈ، جارج ڈوکریل، ایڈجائس، اینڈریو میک برائن، گریم میکارٹر، ٹم مورتگ، نیل اوبرائن، سٹورٹ پونٹر، ایڈی رچرڈسن، جیمز شینن، پال سٹرلنگ، اینڈریو وائٹ اور گیری ولسن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :