حالیہ تبدیلیوں سے کرکٹ کامستقل خطرے میں ہے ،آئی سی سی اجلاس سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دونگا ، ذکاء اشرف

جمعہ 31 جنوری 2014 13:29

دبئی /لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بور ڈ کے چیئر مین چوہدری ذکاء اشرف نے کہاہے کہ حالیہ تبدیلیوں سے کرکٹ کامستقل خطرے میں ہے ،آئی سی سی اجلاس سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دونگا ، ہم پر بھی دباؤ ڈالا گیا تاہم بنگلہ دیش کی طرح جھکے نہیں ، ملک کے مفاد اور اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں چوہدری ذکاء اشرف نے کہاکہ حالیہ تبدیلیوں سیکرکٹ کا مستقبل خطرے میں ہے ۔

آئی سی سی اجلاس سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دوں گا۔ چیئرمین پی سی بی ذکا ء اشرف نے کہا کہ جنوبی افریقہ ، سری لنکا اور پاکستان نے مضبوط موقف اپنایا ہوا ہے۔ہم بھارتی کرکٹ بورڈ کی لالچ میں نہیں آئے ۔ہم پر دباوٴ ڈالا گیا مگر بنگلہ دیش کی طرح ہم جھکے نہیں ۔ملک کے مفاداور اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔وہی کیا جو پاکستان کے بہتر مفاد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :