ملک ابرار احمد اور ملک افتخار احمدراولپنڈی کینٹ کے عوام کی مضبوط آواز ہیں‘محمد ثقلین

جمعہ 31 جنوری 2014 13:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) امیدوار برائے ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر 6محمد ثقلین نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور ایم این اے ملک ابرار احمدکی طرف کینٹ کے گنجان آباد علاقوں میں گیس کی قلت دور کرنے کے لئے خصوصی گرانٹ کی منظوری یہاں کے لاکھوں شہریوں پر احسان عظیم ہے اس اقدام پر کینٹ کے عوام کے ان کے مشکور ہیں۔

اپنے ایک بیان میں محمد ثقلین نے کہا کہ ملک ابرار احمد اور ملک افتخار احمد کینٹ کے عوام کی مضبوط آواز ہیں دونوں بھائی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ملک ابرار احمد نے پانی کی قلت والے علاقوں میں چار کروڑ روپے کی گرانٹ جار ی کر کے یہاں کا دیرینہ مسلہ حل کر دیا ہے کیونکہ لاکھوں لوگ گرمیوں کے موسم میں دن بھر پانی کی تلاش میں مارے مارے پھرتے تھے اب ان کو اپنے گھروں میں پانی جیسی بنیادی سہولت میسر ہو گی ۔

(جاری ہے)

محمد ثقلین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میاں نوا زشریف کی قیادت میں عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے مثالی کام کر رہی ہے ملک ابرار احمد اور ملک افتخار احمد اپنے قائد کے وژن کے عین مطابق غریب عوام کی خدمت کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ راولپنڈی کینٹ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور ہر الیکشن میں یہاں سے اسی جماعت کے امیدوار کامیاب ہوتے ہیں۔