مسلم لیگ (ن)کی سیاسی انتقام کی پالیسی اسے لے ڈوبے گی‘ پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب

جمعہ 31 جنوری 2014 13:12

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کر سکی، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیںآ سمان کو چھو رہی ہیں، امن و امان کی مخدوش صورت حال ، سیاسی محاز آرائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی سیاسی انتقام کی پالیسی اسے لے ڈوبے گی۔ماضی کی تلخیوں کو پھر سے دھرایا جا رہا ہے جو ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے، عوام پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر رہے ہیں اور حکومتی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :