Live Updates

تحریک انصاف ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے‘ یاسر گیلانی

جمعہ 31 جنوری 2014 13:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، عمران خان ہر غلط کام کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں، حکمرانوں نے آٹھ ماہ کی کارکردگی سے اپنی نا اہلی ثابت کر دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز UC-10 کے عہدیداران کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی۔ یاسر گیلانی نے کہا کہ حکمرانوں نے ان چند ماہ میں عوام کی تکلیفوں میں اضافے کے سوا کچھ نہیں کیا، حکمران کسی بھی قومی ایشو پر اپنی واضح پالیسی ترتیب نہیں دے سکے حکومت پیپلز پارٹی کی طرح ڈھنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے ، موجودہ حکمرانوں نے ملک کو بد ترین انتشار میں دھکیل دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :