پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس میاں فصیح الملک نے عہدے کا حلف اٹھالیا

جمعہ 31 جنوری 2014 12:24

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس میاں فصیح الملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنرہاوٴس پشاور میں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ گورنرخیبرپختون خوا شوکت اللہ نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ میاں فصیح الملک سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک، وزیراطلاعات شاہ فرمان، آئی جی پی ناصر خان درانی سمیت دیگر وزراء ، ججز، وکلاء اور سرکاری اعلیٰ حکام نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

جسٹس میاں فصیح الملک سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان سپریم کورٹ کا جج بنے پر چیف جسٹس تعینات کئے گئے۔ چیف جسٹس میاں فصیح الملک سال 2009 میں پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج اور 2011 میں مستقل جج بنے۔چیف جسٹس میاں فصیح الملک سال 2013 میں ممبر الیکشن کمیٹی آف پشاور ہائی کورٹ بھی رہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ میاں فصیح الملک 20 اپریل کو مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :