ملکی زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے

جمعہ 31 جنوری 2014 12:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد زر مبادلہ ذخائر 7 ارب 99 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔مرکزی بینک کے ذخائر 14 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی کمی سے 3 ارب 17 کروڑ ڈالر کے ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈالر کے ذخائر میں کمی کی وجہ قرضوں کی ادائیگی ہے جبکہ ڈالر کی ترسیل بھی توقعات سے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :