عمران فاروق قتل کیس، کراچی پولیس کے پاس مطلوب افراد کی گرفتاری کا ریکارڈ نہیں

جمعہ 31 جنوری 2014 12:21

عمران فاروق قتل کیس، کراچی پولیس کے پاس مطلوب افراد کی گرفتاری کا ریکارڈ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی حکام کو مطلوب دونوں افراد کی گرفتاری کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ دفتر خارجہ نے بھی کراؤن پراسیکیوشن سروس کی جانب سے درخواست سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی کراؤن پراسیکیوشن سروس نے باضابطہ طور پر پاکستان حکام سے دو افراد کو تلاش کرنے کی درخواست کی جو مبینہ طور پر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ کو مطلوب ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں دو پاکستانیوں کو شناخت کیا گیا۔ جو مبینہ طور پر قتل کی واردات کے فوری بعد اسی شام ہیتھرو ائیرپورٹ سے سری لنکا پرواز کر گئے تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی حکام سے موصول ہونے والی دستاویزات میں ان دونوں کی شناخت کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کے مطابق کراچی پولیس کے پاس برطانوی حکام کی جانب سے عمران فاروق قتل کیس میں شناخت کئے گئے۔

دونوں افراد محسن علی سید اور محمد کاشف خان کامران کی گرفتاری کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ برطانوی کراؤن پروسیکیوشن سروس نے با ضابطہ طور پر پاکستانی حکام سے ان دو افراد کو تلاش کرنے کی درخواست کی ہے جو مبینہ طور پر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں برطانیہ کو مطلوب ہیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں پہلی مرتبہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں دو پاکستانیوں کو شناخت کیا گیا ہے جو مبینہ طور قتل کی ورادات کے فوراً بعد اسی شام ہیتھرو ایئر پورٹ سے سری لنکا پرواز کر گئے تھے۔