پاکستان سمیت دنیا کے 40ممالک میں فوجی بغاوت کا امکان ہے،امریکی اخبار،سب سے زیادہ خطرہ تھائی لینڈ میں ہے،افغانستان ،مصر،ہیٹی،ایکواڈورا،لاطینی امریکا بھی زد میں آسکتے ہیں،رپورٹ

جمعرات 30 جنوری 2014 21:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) امریکی اخبار نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ رواں سال پاکستان سمیت دنیاکے 40ممالک میں فوجی بغاوت کاامکان ہے ،امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہاگیا کہ دنیامیں تقریباً40ممالک ایسے ہیں جن میں 2014کے دوران فوجی بغاوت کا خطرہ کافی زیادہ ہے ،رپورٹ میں جن ممالک میں اس خطرے کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں افریقی ملکوں کے علاوہ پاکستان،افغانستان ،مصر،ہیٹی،ایکواڈورا،اورلاطینی امریکا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں ،رپورٹ میں کہاگیاکہ سب سے زیادہ فوجی بغاوت کا خطرہ تھائی لینڈ میں ہے جہاں یہ امکان 10.9فیصد ہے ،ایک اندازے کے مطابق تھائی لینڈ دینا میں واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ مرتبہ فوج نے اقتدارپر قبضہ کیا ہے اوریہ ملک آج کل بھی مظاہروں کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام کا شکارہے ،رپورٹ میں کہاگیا کہ پاکستان میں بھی بھی فوجی بغاوت کے خطرے سے دوچارہے ،اس ممکنہ بغاوت کی وجہ بیان کرتے ہوئے اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھاکہ پاک آرمی ایک آزاد رائے رکھتی ہے جو بغاوت کی وجہ بن سکتی ہے�

(جاری ہے)