ڈاکیومنٹری کامقصدالطاف حسین اورایم کیوایم کی ساکھ کومجروح کرناہے، ڈاکٹر فاروق ستار ،ایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں کہ ایم کیوایم پاکستان کی ترقی کے لیے اقدامات نہ کرے،آزادی اظہار رائے پریقین رکھتے ہیں لیکن میڈیا ٹرائل کو مسترد کرتے ہیں، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم

جمعرات 30 جنوری 2014 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ڈاکیومنٹری کامقصدالطاف حسین اورایم کیوایم کی ساکھ کومجروح کرناہے، ایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں کہ ایم کیوایم پاکستان کی ترقی کے لیے اقدامات نہ کرے،آزادی اظہار رائے پریقین رکھتے ہیں لیکن میڈیا ٹرائل کو مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ یہ دوسری ڈاکیومنٹری ہے جو برطانوی نشریاتی ادارے نے نشر کی، متحدہ قومی موومنٹ کے راستے میں کانٹے بچھائے گئے، ڈاکیومنٹری میں جو بتایا گیا وہ حقائق کے منافی اور پروپیگنڈا ہے، الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہے، اس طرح کی ڈاکیومنٹری برطانوی عدالتوں پر اثر ڈالنے کیلئے بنائی جا رہی ہے، متحدہ قومی موومنٹ چاہتی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے، حقائق کے برخلاف بات کرنے پر الطاف بھائی کے چاہنے والوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔