مشرف کہیں نہیں جارہے ،جانے کی باتیں محض سیاسی بیانات اور افواہیں ہیں،احسن اقبال ،مشرف سے اپنی حکومت گرانے کا بدلہ نہیں لے رہے ہیں ،مشرف کا معاملہ آئین وقانون کے سپرد ہے ، قانون کی بالادستی کیلئے ان کا ٹرائل کیا جارہاہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی

جمعرات 30 جنوری 2014 21:17

کبیر والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ مشرف کہیں نہیں جارہے ان کے جانے کی باتیں محض سیاسی بیانات اور افواہیں ہیں کہ فلاں فلاں ملک کے سربراہ مشرف کیس میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں حقیقت میں ایسی کوئی بات نہیں ہے، مشرف کا معاملہ آئین وقانون کے سپرد ہے اس لئے جب کیس عدالت میں ہو تو ہمیں فیصلوں پر اثر انداز ہونے سے گریز کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پرویز مشرف سے اپنی حکومت گرانے کا بدلہ نہیں لے رہے ہیں اور نہ ہی ہم انتقام کی سیاست کرنے جارہے ہیں نواز شریف کو کہہ چکے ہیں کہ وہ ذاتی طور پر انہیں معاف کرچکے ہیں مگر آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے مشرف ٹرائل کیا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر ہم انتقام کی سیاست کرتے تو جس طرح انہوں نے ایک منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر ملک کے منتخب وزیراعظم کو ہتھکڑیاں لگائیں تھیں اور انہیں قید تنہائی وکال کوٹھری میں رکھا مگر ہم نے مشرف کیساتھ ایسا نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے تو پرویز مشرف کو ہر قسم کا تحفظ دیا ، سیکیورٹی دی ہے، انہوں نے کہا کہ عدالت کا سامنا کرنے کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے مگر کل تک بہادری کے جوہر اور بڑے بڑے دعوے کرنیوالا شخص اب منہ چھپائے پھر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :