کوہستان ویڈیو سکینڈل کیس میں عدالت نے ایک ملزم کو سزائے موت اور چار کو عمر قید کی سزا سنا دی، سزا پانے والے ملزمان وڈیو میں نظر آنے والی خواتین کے رشتہ دار بتائے جاتے ہیں ، ذرائع

جمعرات 30 جنوری 2014 21:15

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء)کوہستان ویڈیو سکینڈل کیس میں عدالت نے ایک ملزم کو سزائے موت اور چار کو عمر قید کی سزا سنا دی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں کوہستان ویڈیو سکینڈل کیس میں تین بھائیوں سمیت چار افراد کے قتل میں پانچ ملزموں کو گرفتار کیا گیا تھاملزموں کو سخت حفاظتی اقدامات میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج میں پیش کیا گیاکوہستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار محمد ارشاد نے جمعرات کو مختصر فیصلہ سناتے ہوئے چھ ملزمان کو قتل کا مرتکب قرار دیا اور ان میں پانچ کو عمر قید ، ایک ملزم کوسزائے موت کا حکم سنایا گیا۔

سزا پانے والے ملزمان وڈیو میں نظر آنے والی خواتین کے رشتہ دار بتائے جاتے ہیں جن میں مختصر خان، اول خان، شمس الدین، طاوٴس، مولانا یادوال اور جنتزخان شامل ہیں ملزموں کو دو، دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

(جاری ہے)

ضلع کوہستان کی تحصیل پالس کے گاوٴں میں شادی کی تقریب کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں سنی خیل قبیلے کے دو لڑکے ڈانس کر رہے تھے جبکہ سرم خیل قبیلے کی پانچ عورتیں تالیاں بجا رہی تھیں۔ذرائع کے مطابق سرم خیل قبیلے کے افراد نے اپنی بے عزتی کا بدلہ لینے کیلئے سنی خیل قبیلے کے تین بھائیوں سمیت چار افراد کو قتل کر دیا تھا۔واقع میں چھ خواتین سمیت پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔