لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس23.28پوائنٹس کے اضافہ کیساتھ 5133.15 پربندہوا

جمعرات 30 جنوری 2014 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس23.28پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5133.15 پربندہوا ۔ مجموعی طور پر128 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔25کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،17کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ86کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل85لاکھ96 ہزار200حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب رائٹ1 کے56لاکھ62ہزار500حصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے17 لاکھ7 ہزارحِصص۔جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈکے3 لاکھ59 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئیل کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت 4.35روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی فوجی فرٹیلائزرکمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.55 روپے کم ہو گئی۔