پاکستانی ہیکرز نے بھارت کی ہزاروں ویب سائٹ ہیک کرلیں، ادکاراہ پونم پانڈے اوربھارت کے مرکزی بینک کی ویب سائٹ بھی ہیک کرلی گئی ،برطانوی میڈیا ،بھارتی ہیکرز کی بھی 2000پاکستانی ویب سائٹ ہیک کرنے کا دعویٰ،دعوؤں میں صداقت نہیں،عامر عطا ء کی گفتگو

جمعرات 30 جنوری 2014 19:36

اسلام آباد/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) پاکستانی ہیکروں کی جانب سے بھارتی ویب سائٹس پر مسلسل حملے جاری ہیں اوربھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی دوہزار سے زائد ویب سائٹس ہیک کرلی گئی تھیں،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سب سے پہلے معروف بھارتی ماڈل اورادکاراہ پونم پانڈے کی ویب سائٹ کو پاکستانی ہیکروں نے قبضے میں لیا جس پر ”پاکستان زندہ باد“اوراس کے ساتھ ہی ہیکرزکی جانب سے ویب سائٹ ہیک کیے جانے کا پیغام لکھا تھا رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہیکرزنے جن بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا ا ن میں سینٹرل بینک آف انڈیا کی ویب سائٹ بھی شامل تھی جسے کچھ عرصہ قبل پاکستانی ہیکرز نے ہیک کیا تھا،بھارتی ہیکرز نے دعویٰ کیا کہ ردعمل میں انہوں نے 2000سے زیادہ پاکستانی ویب سائٹ کو ہیک کیا تاہم اس دعوے کی تصدیق یا تردید کا ثبوت نہیں ملا،بھارتی ہیکرز ککے گروہ ”انڈین سائبررک شک “نے دعویٰ کیا کہ وہ مزید پاکستانی ویب سائٹ کو نشانہ بنائیں گے ،پاکستانی ویب سائٹ پروعامر عطا نے بتایا کہ ان کی اطلاع کے مطابق کوئی پاکستانی ویب سائٹ ہیک نہیں کی گئی کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو پھر اپاکستانی بلاگز پر ا س کا ذکر ہوتا یا اس بارے میں سوشل میڈیا پر بات ہوتی مگر ایسا کچھ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :