وزیر اعظم مذاکرات کو ڈرون کا شکار ہونے سے بچانے کیلئے امریکہ سے بات کریں ،عمران خان ،پی ٹی آئی کے سربراہ نے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کیلئے پانچ تجاویز دیدیں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
جمعرات 30 جنوری 2014 19:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پانچ تجاویز دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف امریکہ سے ڈرون حملے روکنے کیلئے بات کریں تاکہ آخری وقت میں یہ مذاکرات ڈرون کا شکار نہ ہو جائیں۔عمرا ن خان نے وفاقی حکومت کی طرف سے امن عمل کیلئے مضبوط بنیادوں پر مذاکرات شروع کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا واضح موقف ہے کہ امن کوایک موقع ملنا چاہیے ۔
عمران خان نے پانچ تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا سارا عمل آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے انجام پانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کا مرحلہ فوری طو رپر شروع ہونا چاہیے تاہم اسکے لئے ضروری ہے کہ دونوں اطراف سے جنگ بندی کی جائے اور مذاکرات کے دوران دہشتگرانہ کارروائی نہیں ہونی چاہئیں ۔(جاری ہے)
عمران خان نے تیسری تجویز میں کہا ہے کہ مذاکرات کے عمل کوخفیہ نہ رکھا جائے تاکہ اندازہ ہو سکے کہ کون مذاکرات کو نتیجہ خیز اور کون سبوتاژ کرنا چا ہتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس کو سبوتاژ کرنے والے پاکستان کے دشمن ہونگے ۔
عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف امریکی حکومت پرزور ڈالیں کہ ڈرون حملوں کا سلسلہ روکا جائے اور جب تک مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے اس طرح کی کوئی بھی کارروائی نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر خود اعتراف کر چکے ہیں کہ ڈرون حملوں کا عوام میں منفی تاثر ابھر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لئے ٹائم فریم طے کرنا نا گزیر ہے بصور ت دیگر ملک دشمن عناصر اس عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے سر گرم عمل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد پاکستان میں خون کی ہولی بند ہو جائے گی جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.