وزیراعظم اور آرمی چیف نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں قلعہ سیف اللہ ژوب این 50قومی شاہراہ کا افتتاح کر دیا

جمعرات 30 جنوری 2014 19:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں قلعہ سیف اللہ ژوب این 50قومی شاہراہ کا افتتاح کیا اس موقع پروفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان ، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ،گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،سینیٹر میر حاصل خان بزنجو ، صوبائی وزراء ،چیف سیکرٹری بلوچستان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیراعظم میاں نواز شریف اوروزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے قلات کوئٹہ چمن این 25اور گورنر محمد خان اچکزئی کے ہمراہ سوراب ،ہوشاب این 35شاہراہ جبکہ گوادر ،تربت ،ہوشاب این 8قومی شاہراہ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔