ہنر مند پاکستان پروگرام ،نیوٹیک پراجیکٹ سٹیرنگ کمیٹی نے 59 ملین روپے مالیت کے 22 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی، منصوبوں سے ملک بھر کے 4061بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مند افرادی قوت بنانے سے مد د ملے گی ، طارق مسعود ،نیوٹیک ہیڈ کوارٹرز کے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے علاقائی دفاترنے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرناہے ،اجلا س سے خطاب

جمعرات 30 جنوری 2014 19:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) پراجیکٹ سٹیرنگ کمیٹی کا آٹھواں اجلاس جمعرات کو یہاں نیوٹیک ہیڈکوارٹرزاسلا م آباد میں منعقد ہوا - ملک بھر سے پراجیکٹ سٹیرنگ کمیٹی کے ارکان نے اجلاس میں شرکت کی - اجلاس کی صدارت نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن طارق مسعود (ریٹائرڈ) نے کی -حکومت کے وژن کے تحت نیوٹیک کی پراجیکٹ سٹیرنگ کمیٹی نے258.

(جاری ہے)

7322 ملین روپے مالیت کے 22 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی - ان منصوبوں سے وزیر اعظم کے ہنر مند پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر کے 4061 بیروزگار نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کو 6 ماہ کے مختصر دورانیے کی فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت فراہم کر کے انہیں ہنر مند بنایا جائے گا - ان 4061 نوجوانوں میں سے 3497 لڑکوں جبکہ 563لڑکیوں کو ہنر مند بنایا جائے گا - جس کیلئے بلوچستان ‘ خیبر پختونخواہ ‘ فاٹا سندھ ‘ اسلام آباد ‘ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان اور پنجاب کے علاقوں سے سرکاری و نجی شعبے میں قائم معروف تربیتی اداروں کو منتخب کیا گیا ہے نیوٹیک پراجیکٹ کمیٹی نے صوبہ بلوچستان کو ترجیحی دیتے ہوئے کل22 منصوبوں میں سے 10 منصوبوں کی صرف بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں کیلئے منظوری دی ہے -کمیٹی نے 2منصوبے خیبر پختونخواہ اور فاٹا‘ 2 منصوبے سندھ ‘ 3 منصوبے اسلام آباد ‘ آزاد جمو وکشمیر اور گلگت بلتستان ‘ 4 منصوبے پنجاب کے بیروزگار نوجوانوں کیلئے منظور کئے ہیں اس کے علاوہ ایک منصوبہ قومی سطح پر چلانے کی منظوری دی گئی ہے - پراجیکٹ کمیٹی کے یہ منظور کردہ منصوبے اب نیوٹیک بورڈ آف ممبرز کے آئندہ منعقد ہونے والے اجلاس میں حتمی منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے - نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن طارق مسعود (ریٹائرڈ) نے تمام منصوبوں کی جانچ پڑتال میں گہری دلچسپی لینے اور تفصیلی غور و خوض کرنے پر تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے ملک بھر کے 4061بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مند افرادی قوت بنانے سے نہ صرف ان کا خاندان ہی خوشحال ہو گا بلکہ ملکی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہو گا - اجلاس کے اختتام پر پراجیکٹ کمیٹی کے تمام ارکان نے بہترین منصوبے تیار کرنے پر نیوٹیک کے کام کو سراہا-پراجیکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے قبل نیوٹیک ہیڈ کوارٹرز کے کمیٹی روم میں نیوٹیک کے ریجنل دفاتر کے ریجنل ڈائریکٹرز کی کانفرنس بھی آج یہاں منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد ‘ لاہور ‘ کراچی ‘ پشاور اور کو ئٹہ کے ریجنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی -ریجنل ڈا ئریکٹر زکانفرنس کی صدارت نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن طارق مسعود (ریٹائرڈ) نے کی - کانفرنس میں نیوٹیک میں زیر غور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں ‘ تمام صوبائی ٹیوٹاز سمیت ملک بھر کے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت فراہم کرنے سے متعلق تمام اداروں اور نیوٹیک ہیڈ کوارٹرز اور اسکے ریجنل دفاتر کے مابین مختلف نوعیت کے تمام امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا - کانفرنس کے آغاز میں اپنے افتتاحی کلمات میں ریجنل ڈائریکٹر ز سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ ملک میں فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے فروغ کیلئے قومی سطح پر قائم اعلی ترین ریگولیٹری باڈی کی حیثیت سے نیوٹیک کو حکومت کی جانب سے بیروزگار نوجوانوں کیلئے اعلان کردہ ہنر مندی کے ترقیاتی پروگراموں اور پالیسیوں پر فوری عملدرآمد کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے- انہوں نے کہا کہ ریجنل دفاتر متعلقہ صوبوں میں نیوٹیک کا حقیقی چہرہ ہیں اور نیوٹیک ہیڈ کوارٹرز کے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے علاقائی دفاترنے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرناہے -انہوں نے ریجنل ڈائریکٹر ز پر زور دیکر کہاکہ ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی دفاتر کے درمیان خط و کتابت کے ذریعے مطلوبہ معلومات کی فراہمی کے سلسلے میں بار بار یاددہانی کی روایت کی تمام سطح پر حوصلہ شکنی کرنی ہو گی اور باہمی سوجھ بوجھ اور مشترکہ کوششوں سے ہمیں ملک کے مستقبل کو سنوارنا ہو گا - اس موقع پر انہوں نے مزید کہاکہ ریجنل ڈائریکٹرز کی کانفرنس آئندہ سہ ماہی بنیادوں پر باقاعدگی سے ہوا کرے گی اور اس کا اگلا اجلاس آئندہ مئی میں ہو گا -نیوٹیک کے ریجنل ڈائریکٹر ز کی کانفرنس کے اختتام پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے نیوٹیک کی ویب سائیٹ کا بھی افتتاح کیا- ویب سائیٹ کے افتتاح کے موقع پر نیوٹیک کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیوٹیک کی ویب سائیٹ پر موجود ڈیٹا ملک بھر کے بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مند افرادی قوت بننے اور معقول روزگار کے حصول میں بڑا مدد گار ثابت ہو گا - اس کے علاوہ صوبائی ٹیوٹاز ‘ تمام بورڈز آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت سے وابسطہ نجی و سرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے تمام اداروں کو مطلوبہ معلومات کے حصول کیلئے نیوٹیک کی ویب سائیٹ پر موجود ڈیٹا سے بڑی مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :